سعودی عرب نے کینڈین سفیر کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا
06 اگست 2018 (16:40) 2018-08-06

ریاض : سعودی عرب نے کینیڈا سے سفیر واپس بلالیا جبکہ کینیڈین سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹے میں سعودی عرب چھورنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کینیڈا سے سفیر واپس بلالیا جبکہ کینیڈین سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹے میں سعودی عرب چھورنے کا حکم دے دیا،کینیڈا سے تمام تجارت اور نئی سرمایہ کاری معطل کردی اور سعودی وزیر خارجہ نے کہ اپنے ٹویٹ میں کہا ا کہ اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی، سعودی عرب کے داخلی امور میں کینیڈا کی مداخلت عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب کینیڈا کے وزیر خارجہ اور کینیڈین ایمبیسی نے سعودی حکام پر زور دیا کہ سول سوسائٹی کے ارکان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ سعودی عرب نے بلاگر رائف بدوی کے بعد گذشتہ ہفتے ان کی بہن ثمر بدوی کو گرفتار کیا تھا ۔ ثمر بدوی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون ہیں۔واضح رہے کہ سعودی حکومت پر تنقید کے الزام میں رائف بدوی 2012 سے قید ہیں ۔


ای پیپر