نیب نے آشیانہ سکیم کے سابق چیئر مین کو طلب کر لیا
06 اگست 2018 (15:50) 2018-08-06

لاہور : نیب لاہور نے سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاو الدین کو بھی آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا اور اس سلسلے میں نیب لاہور نے سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی شیخ علائوالدین کو بھی طلب کرلیا ۔ان کے علاوہ سابق مشیر وزیراعلی پنجاب طلحہ برکی اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر برہان علی کو بھی نیب لاہور میں طلب کیا گیا ان تینوں کو نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں۔


ای پیپر