چیف جسٹس نے 10 سالہ بچے پر پیش امام کے تشدد کا نوٹس لے لیا
06 اگست 2018 (15:09) 2018-08-06


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاںثاقب نثار نے شیخو پورہ میں ایک 10 سالہ بچے پر پیش امام کے تشدد کا نوٹس لے لیا ۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ شیخوپورہ میں ایک پیش امام نے چند روپے چرانے کے الزام میں 10 سالہ بچے زوہیب پر تشدد کیا تھا تاہم جب بچے کا مزدور والد واقعہ کا مقدمہ درج کرانے پہنچا تو اسے تھانے سے نکال دیا گیا تھا۔


سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مقدمہ کھلی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ۔جبکہ ڈی پی او شیخو پورہ کو 7 اگست کو ذاتی طور پر طلب کیا گیا ۔


ای پیپر