عمران خان کاوزارت عظمیٰ کا حلف روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ
06 اگست 2018 (14:49) 2018-08-06


اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا‘ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ درخواست گزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں۔


ای پیپر