فوٹوبشکریہ فیس بک

سعودی عرب نے کینیڈین سفیر کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا
06 اگست 2018 (10:03) 2018-08-06

ریاض: سعودی عرب نے اندرونی معاملات میں مداخلت پر کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے جبکہ کینیڈین سفیر کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیکر 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے اس اقدام کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان روابط کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے اور ہر قسم کا لین دین اور تجارت بھی ختم کردی گئی ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کریں گے۔ کینیڈا نے سعودی عرب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔


ای پیپر