Katrina Kaif tests positive for Coronavirus, immediately isolates herself
06 اپریل 2021 (20:58) 2021-04-06

نئی دہلی :بھارتی معروف اداکارہ کترینہ کیف بھی کورونا وائر س کا شکار ہوگئیں ،کورونا وائرس کی حالیہ لہر میں متعدد بالی وڈ اداکار وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں عامر خان، اکشے کمار، گوندا سمیت دیگر شامل ہیں۔

کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کی علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے  اور وہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو احتیاط کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ دنوں کے دوران اپنے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کو بھی ٹیسٹ کروانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ احتیاط بہت ضروری ہے ،لہذا ہمیں سب کو مل کر اس بیماری کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ۔

واضح رہےاس سے قبل بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار میں4اپریل کو کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں 5اپریل کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظرہسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔

علاوہ ازیں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ اکشے کمار نے 4اپریل کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا۔تاہم 5 اپریل کی صبح کو اداکار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر انہوں نے ڈاکٹرز کے مشورے پر خود کوہسپتال منتقل کرلیا ہے ۔


ای پیپر