حسن علی کے گھر اللہ کی رحمت آ گئی
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
06 اپریل 2021 (20:42) 2021-04-06

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی بیٹی کے باپ بن گئے ہیں جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے مداحوں کو دی۔ 

تفصیلات کے مطابق حسن علی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’الحمد اللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے۔ فیملی میں خوش آمدید میری شہزادی۔ میری خواہش ہے کہ یہ ننھا فرشتہ خوبصورت خواب دیکھے اور اللہ تعالی زندگی کے اس سفر میں اس کے تمام خواب پورے کرے، آمین۔ برائے مہربانی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘ 

حسن علی کی جانب سے یہ اطلاع دئیے جانے کے بعد ان کے مداحوں اور ساتھی کرکٹرز کیساتھ ساتھ دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 


ای پیپر