مچھلی پکڑنے کے بنگلادیشی طریقے نےسب کوحیران کردیا 
06 اپریل 2021 (08:24) 2021-04-06

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کے لیے مختلف اور دلچسپ انداز اپناتے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے بنگلہ دیش کے ماہی گیروں کی تصاویر جاری کیں تو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کا رش لگ گیا ۔ 

بنگلہ دیشی مچھلی پکڑنے کے طریقہ کار میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھلی پکڑنے کے لیے بنگالی مچھیرا کس طرح کشتی میں چوکنا کھڑا ہے ۔ 

بنگلہ دیشی ماہی گیر مختلف انداز میں مچھلی پکڑتے ہیں ، کئی ایکروبیٹک طریقے کا استعمال کرتے ہیں اور مچھلیوں پر دھاویٰ بول دیتے

ہیں ۔

اس طریقہ کار میں مچھلیوں کو پکڑنے کے جال کے پیچے بانس کی لکڑی کا استعمال کیاگیا ہے جب کہ جال کی شکل تکون جیسی رکھی گئی ہے ۔ 

خیال رہے کہ بنگلا دیش ک شمار دنیا بھر میں سب سے زیادہ مچھلیاں کھانے والے ممالک میں ہوتا ہے  ۔

بین الااقوامی ادارے نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساحل پر حد سے زیادہ مچھلی کے شکار کی وجہ سے دنیا بھر میں حیاتیاتی توازن بگڑ رہا ہے ۔ 


ای پیپر