خسرو بختیار کی اصل کہانی سامنے آگئی
06 اپریل 2020 (22:39) 2020-04-06

اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ خسرو بختیار نے استعفیٰ نہیں دیا ، وزارت تبدیل کی گئی ہے،عوام کے مفاد کے بیچ میں جو آئے گا اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پیر کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپنی ذمہ داریاں عوام کی امانت سمجھ کر نبھا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کابینہ میں ردوبدل انکی صوابدید ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ خسرو بختیار نے استعفیٰ نہیں دیا ان کی وزارت تبدیل کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے مفاد کے بیچ میں جو آئے گا اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں خود احتسابی کی ایسی مثال نہیں ملتی۔


ای پیپر