وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کر دیا گیا
06 اپریل 2020 (17:53) 2020-04-06

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے آ ٹا چینی بحران آنے کے بعد کئی اہم فیصلے کرتے ہوئے وفاقی کابینہ میں بھی ردوبدل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ہی امین الحق کو وزیر برائے ٹیلی کام مقرر کر دیا گیا ،محمد شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ،اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول ،حماد اظہر کو وزارت صنعت سےنواز دیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر مقرر کرد یا ہے ،سید فخر امام کو وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی کا عہدہ دے دیا گیا ،مخدوم خسرو بختیار وزیر اقتصادی امور ہوں گے ۔


ای پیپر