میرے خلاف کون سا شخص سازش کر رہا ہے ?جہانگیر ترین نے خاموشی توڑ دی
06 اپریل 2020 (17:42) 2020-04-06

اسلام آباد :آٹا چینی بحران سکینڈ ل سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی شروع کر دی گئی ،تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آٹا چینی بحرن کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیے جانے کے بعد جہانگیر ترین کو چیئرمین زرعی ٹاسک فورس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب جہانگیر ترین نے تحقیقاتی رپورٹ کو سیاسی اور ذات پر حملہ قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ہیں، مجھے ٹارگٹ بنانے کے لیے نامکمل رپورٹ جاری کی گئی.

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے ملازمین کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا، اعظم خان وزیراعظم کے گرد حصار بنا کر مرضی کے فیصلے کررہے ہیں، کمیشن نے ذمہ دار ٹھہرایا تو چیلنج کریں گے۔


ای پیپر