پاکستان نے چمن اور طورخم بارڈر 3 دن کیلے کھول دیئے
06 اپریل 2020 (11:27) 2020-04-06

کوئٹہ: افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے کھول دیا اور دونوں بارڈر 3 روز تک کھلے رہیں گے۔

 ملک میں موجود افغان شہریوں کی 9 اپریل تک واپسی جاری رہے گی۔

ہزاروں کی تعداد میں چمن باڈر پر محصور افغان شہریوں کا افغانستان جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ باب دوستی 3 روز کیلئے یکطرفہ جانے والوں کیلئے کھولا رہے گا، اسی طرح افغان ٹریڈ ٹرانزٹ، نیٹو افواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

سرکاری حکام کے مطابق طورخم سرحد کے ذریعے آج ایک ہزار افغان مہاجرین افغانستان جائیں گے۔ طورخم سرحد کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر گزشتہ 3 ہفتوں سے بند اور تمام تجارتی سرگرمیاں معطل تھیں۔


ای پیپر