کرونا سے متاثر برطانوی وزیراعظم کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا
06 اپریل 2020 (11:11) 2020-04-06

لندن: کرونا سے متاثر برطانوی وزیراعظم بورسن جونسن کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا، بورس جونسن دس دن سے آئسولیشن میں تھے لیکن کرونا کی بخار سمیت علامات برقرار ہونے پر انہیں میڈیکل آفیسر کے مشورے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بورس جونسن ہسپتال سے بھی سرکاری امور کی نگرانی کرتے رہیں گے لیکن امکان ہے کہ آج کرونا وائرس سے متعلق میٹنگ سیکرٹری خارجہ کی صدارت میں ہوگی، بورس جونسن میں 27مارچ کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

بورس جونسن کی بیماری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پوری امریکی قوم کی نیک خواہشات اور ہمدردیاں بورس جونسن کے ساتھ ہیں ، وہ اچھے دوست اور اچھے لیڈر ہیں۔


ای پیپر