شعبان کے چاند سے متعلق اعلان کر دیا گیا شب برات کس تاریخ کو ہوگی؟
06 اپریل 2019 (19:59) 2019-04-06

کراچی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا ،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے شہادتیں موصول ہونے کے بعد شعبان کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے کراچی دفتر میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی سربراہی مفتی منیب الرحمن کرر ہے تھے ،مفتی منیب الرحمن نے متعدد شہادتیں وصول ہونے کے بعد شعبان کے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ،اس طرح بروز اتوار یکم شعبان ہوگی ،جبکہ شب برات 20اپریل بروز ہفتہ اتورا کی درمیانی شب کو ہو گی ۔


ای پیپر