سوشل میڈیا صارفین عمر اکمل ٗ وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے حق میں 
06 اپریل 2019 (19:37) 2019-04-06

اسلام آباد: عمراکمل، وہاب ریاض اور احمد شہزاد کو ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی شامل نہ کرنے پر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کوچ اور سیلکٹرز کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضام الحق کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ سینئر صحافیوں اورتجزیہ کاروں نے بھی تینوں اہم کھلاڑیوں کو نظرانداز کیے جانے کی وجہ پوچھ لی۔ورلڈکپ جیسے اہم ایونٹ سے عمر اکمل ، وہاب ریاض اور احمد شہزاد کو نظر انداز کیے جانے کی ٹھوس وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

عمر اکمل پاکستان ون ڈے کپ میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود ورلڈکپ 2019 کے ممکنہ کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا سکے۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ان پرجرمانہ عائد کیا تھا۔ آسڑیلیا کے خلاف سیریز کے دوران عمراکمل کسی کو بتائے بغیر رات بھر ایکون کے کنسرٹ میں شریک رہے تھے۔


ای پیپر