Image Source : NNI

پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کے سر میں گولی لگ گئی
06 اپریل 2019 (17:48) 2019-04-06

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی سر پر اندھی ہوائی بلٹ لگنے سے زخمی ہو گئے انہیں زخمی حالت میں سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں ان کا طبعی معائنہ کیا گیا ان کی حالت خطرے سے باہر ہے.

تفصیلات کے مطابق پی پی پی لاہور کے رہنماعابد حسین صدیقی اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑے تھے اچانک اندھی گولی اُن کے سر پر آ کر لگی جسے سے وہ زخمی ہو گئے انہیں زخمی حالت میں ابتدائی طبعی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے سر سے بلٹ نکال دی گئی اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے


ای پیپر