بہاولپور کے نوجوان نے 40 ہزار روپے سے گاڑی بنا ڈالی
06 اپریل 2019 (15:32) 2019-04-06

بہاولپور : پاکپتن کے آٹھویں پاس محنت کش نے منی جہاز بنایا تو بہاولپور میں ایک مکینک نے بڑھتی مہنگائی میں گھٹتے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کم لاگت میں 4 نشستوں والی گاڑی تیار کر کے کمال مہارت کا مظاہرہ کر دکھایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد نصیر نامی شخص کی بنائی گئی گاڑی میں موٹرسائیکل کا انجن نصب کیا گیا ہے۔ 4 افراد کی گنجائش رکھنے والی اس منی کار کی لاگت صرف 40 ہزار روپے ہے۔ با صلاحیت مکینک کو اس کی تیاری میں 6 ماہ لگے۔

محمد نصیر نے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے اپنا پیٹ کاٹ کر بچت کی اور کبھی دو، تین سو اور کبھی پابچ سو روپے بچا کر بالاآخر یہ کار بنا لی۔ 70 سی سی موٹر سائیکل کے انجن سے گاڑی بنا دینا کوئی آسان کام نہیں، محمد نصیر حکومتی سطح پر پذیرائی کا مستحق ہے۔ تاہم یہاں پر محمد نصیر کا کہنا ہے کہ مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ پولیس مجھے گرفتار نہ کر لے۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر جیسے ہی وائرل ہوئی اس مکینک کی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی گئی۔


ای پیپر