کہیں آپ کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھی تو نہیں بند ہو گیا ۔۔۔2لاکھ سے زائد اکاﺅنٹس بند
06 اپریل 2018 (21:46)

لندن :دہشتگردی کی وجہ سے پوری دنیا میں سکیورٹی کے پیش نظر مختلف اقداما ت کیے گئے ۔دوسری طرف دہشتگردوں نے بھی اپنی کاروائی کے انداز مختلف اور جدید سے جدید کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا سہار ا لینا شروع کر دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے والے 2 لاکھ 70 ہزار صارفین کے اکاﺅنٹس بند کردیے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنی حالیہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس کے آخری 6 ماہ کے دوران شدت پسند مواد اور نفرت آمیز ٹوئٹس کرنے والے اکاو¿نٹس کو بند کردیا گیا ہے، ان اکاﺅنٹس کو دہشت گردی کو فروغ دینے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برسوں کی محنت کے بعد ہم نے اپنی ویب سائٹ کو دہشت گردوں کے لیے ناپسندیدہ ویب سائٹ بنا دیا ہے جسے کوئی بھی انتہا پسند شخص اپنے شدت پسند خیالات اور دہشت گردی کے فروغ کے لیے استعمال نہیں کرسکتا اور ہم نے دہشت گردی پھیلانے والے اکاﺅنٹس کی چھانٹی کا آغاز 2015ءسے کیا تھا۔ ٹوئٹر برطانیہ کے سربراہ نک پکل کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ سے زائد اکاﺅنٹس کو حذف کرنے کے لیے از خود تیار کردہ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا جو کہ ٹوئٹر کی پالیسی کے تابع ہے جس کے تحت کسی کو بھی ٹوئٹر پر دہشت گردی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 75 فیصد اکاﺅنٹس کو پہلی ٹوئٹ کے بعد ہی بند کردیا گیا تھا جب کہ 93 فیصد اکاﺅنٹس کو ٹوئٹر نے اپنے خود کار نظام کے تحت نشاندہی کر کے حذف کردیا جب کہ صرف 0.2 فیصد اکاﺅنٹس پولیس کی شکایت پر بند کیے گئے۔


ای پیپر