نواز شریف پر جوتا پھینکنے میں ملوث تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
06 اپریل 2018 (20:43)

لاہور : مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پر جوتا پھینکنے میں ملوث تینوں ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔جوڈیشل مجسٹریٹ سردار یوسف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان عام شہری ہیں جنہوں نے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم پر اشتعال میں آکر نواز شریف پر جوتا پھینکا.

ان ملزمان کا کسی سیاسی کا مذہبی گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے، عدالت نے ملزمان عبدالغفور ، ساجد اور منور کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ جامعہ نعیمیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران ان پر جوتا پھینکا گیا تھا ۔جس پر تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


ای پیپر