پاک افغان وفود کے درمیان ملاقات
06 اپریل 2018 (17:41) 2018-04-06

کابل: پاکستان اور افغانستان کے و فودکے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی کے مشترکہ اہداف کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کی جبکہ افغانستان کی جانب سے وفد کی قیادت افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کی۔ جمعہ کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہوگئے پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت افغانستان کے صفدر اشرف غنی نے کی۔

پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ‘ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال‘ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ شامل تھے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا۔ پاکستان اور افغانستان کی قیادت کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی دونوں رہنماﺅں کے درمیان علاقائی سلامتی کے مشترکہ ہدف کے حصول پر اتفاق کیا گیا دونوں رہنماﺅں میں اتفاق ہوا کہ روابط کے ذریعے علاقائی سلامتی کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔


ای پیپر