ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا، ایران کا انتباہ
06 اپریل 2018 (17:11)

تہران:ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے متنبہ کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والوں کو ہر حال میں سخت جواب دیا جائے گا، امریکا اور یورپ ایٹمی معاہدے سے نکلیںگے تو ایران دوسرا راستہ اختیار کرے گا-غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ایٹمی معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے فریقوں کو خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ادارے کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ اگر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو صورت حال بہت مختلف ہو جائے گی-انہوں نے کہا کہ ایران پوری طاقت کے ساتھ اپنے مفادات اور قومی اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے لیکن اگر امریکا اور یورپ ایٹمی معاہدے سے نکل جائیں گے تو یقینی طور پر ایران بھی دوسرا راستہ اختیار کرے گا-


ای پیپر