سعودی عرب میں سوڈانی کا سر قلم کر دیا گیا
06 اپریل 2018 (16:28) 2018-04-06


ریاض: سعودی عرب میں سوڈانی کا سرقلم کر دیا گیا ،ملزم نے سعودی شہری احمد سلیمان الربعی کو قتل کیا تھا ۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے سعودی کے قاتل سوڈانی کا سرقلم کردیا گیاہے ، سوڈانی ملزم محمد عبدالباقی الامام علی نے سعودی شہری احمد سلیمان الربعی کو قتل کر دیا تھا جسے گرفتار کر کے اس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔ عدالت میں تمام ثبوتوں اور اقرار جرم کے بعد عدالت نے قصاص کا حکم صادر کر دیا اور عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے قاتل کا سرقلم کر دیاگیا ہے۔


ای پیپر