باغیوں نے ہم پر اب تک 107 میزائل داغے :سعودی عرب
06 اپریل 2018 (16:06) 2018-04-06


ریاض:اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہاہے کے حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے مختلف شہروں کو اب تک 107میزائل اور 66گولوں کو نشانہ بنایا ہے جو فضا میں ناکارہ بنادیئے گئے۔


ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے مملکت کے مختلف شہروں کو اب تک 107میزائل اور 66گولوں کو نشانہ بنایا ہے جو فضا میں ناکارہ بنادیئے گئے۔


انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ بندر گاہ کو غیر قانونی اسلحہ اور میزائل اسمگلنگ کا ٹھکانہ بنارکھا ہے۔اسی بندر گاہ سے وہ دھماکہ خیز مواد سے لیس کشتیاں بین الاقوامی سمندر میں روانہ کرکے تجارتی گزرگاہ کو غیر محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔


ای پیپر