پولیس نے مال روڈ سے پراپرٹی ڈیلرز کا دھرنا ختم کرا دیا ٗ متعدد گرفتار
06 اپریل 2018 (15:49) 2018-04-06


لاہور: آل پاکستان پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری دھرنے پر پولیس نے کریک ڈائون کرکے متعدد افراد گرفتار کرلیا اورمال روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز نے 2016 میں پراپرٹی پر بڑھائے گئے ٹیکسوں کے خلاف فیصل چوک مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا ، جس کے باعث مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر تھی۔ پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں اضافے کے باعث پراپرٹی کا کاروبار تباہ ہو گیاہے۔رات گئے تک مظاہرین سے مذاکرات کے لئے کوئی حکومتی نمائندہ نہیں آیا تاہم حالات کو کشیدگی سے بچانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔رات گئے پولیس نے کریک ڈاون کرکے متعد افراد کو گرفتار کر لیا اور مال روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔


ای پیپر