سلمان کی سخت سزا پر شعیب اختر بھی میدان میں آگئے
06 اپریل 2018 (15:28) 2018-04-06

لاہور :بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار سلمان خان شادی کا لڈو تو نہ چکھ سکے لیکن شادی کے دن قریب آتے ہی جیل کی ہوا ضرور کھانا پڑ گئی ۔ سلمان خان کی سزا کی خبر سنتے ہی پورے بالی ووڈ میں ہلچل مچ گئی وہیں پوری دنیا سے سلمان خان کے چاہنے والوں نے اپنے پیغامات میں سلمان خان سے ہمددری کااظہار بھی کیا ۔ایسے پاکستان وزیر خارجہ بھی پیچھے نہ رہے اور سلمان خان کیساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اقلیت کو بنیاد بنا کر سلمان خان کو اتنی سخت سزا دی گئی ۔

وہیں پاکستان کے سٹار باﺅ لر شعیب اختر بھی میدان میں آگئے ۔: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے جیل جانے پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سب سے زیادہ پریشان ہیں اور انہوں نے سلمان خان کو جودھ پور عدالت کی طرف سے ملنے والی پانچ سال قید کی سزاکوانتہائی سخت قراردیا ہے۔ شعیب اختر ، سلمان خان کے گہرے دوست ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے سلمان خان کے جیل جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قانون کے اپنے راستے ہیں اور ہمیں ہرحال میں قانون کا احترام کرنا چاہیے۔لیکن اس کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سزابہت سخت ہے۔وہ سلمان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور امیدرکھتے ہیں کہ وہ بہت جلد باہر آجائیں گے۔


ای پیپر