اداکارہ لیلیٰ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا
06 اپریل 2018 (14:44)


لاہور: اداکارہ لیلیٰ نے مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔


ایک بیان میں لیلیٰ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ( ن ) نے ملک کیلئے بڑا کام کیا اور خاص طور پر صوبہ پنجاب اور لاہور میں جس طرح کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں و ہ قابل تحسین ہیں جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف عالمی سطح کے لیڈر ہیں اور شہبازشریف میں بہترین ایڈ منسٹریٹر کی خوبیاں موجود ہیں اورانہوںنے بطور وزیراعلیٰ دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ترقیاتی کام کئے ہیں ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بینظیر بھٹو کے بعد مجھے مریم نواز نے بڑا متاثر کیا ہے اورمجھے یقین ہے کہ مستقبل میں وہ خواتین اور خاص طور پر ملک کیلئے اہم کردار ادا کریں گی ۔


انہوںنے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما ئوںپر کرپشن کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں جس میں کوئی بھی ابھی تک ثابت نہیں ہوسکا ۔نیب کی جانب سے مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا نا انصافی ہے ۔


ای پیپر