رئوف صدیقی کی شادی کی تمام تفصیلات آ گئیں
06 اپریل 2018 (14:33)


مکہ مکرمہ: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رئوف صدیقی ٗ آ فاق خان کی صاحبزادی ماہ نور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے،نکاح شیخ صالح زین العابدین الشیعبی نے پڑھایا،تقریب میں رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی ۔


تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رئوف صدیقی 57 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ رئوف صدیقی کا نکاح مکہ مکرمہ میں شیخ صالح زین العابدین الشیعبی نے پڑھایا،روف صدیقی کا نکاح آ فاق خان کی صاحبزادی ماہ نور سے ہوا۔ نکاح کی تقریب میں ان کے رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی ۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور سابق وزیر عبدالحسیب بھی اس تقریب میں شریک ہوئے ۔

مزید پڑھیں: ملک میں کسی قسم کی خرابی نہیں چاہتے : میاں نواز شریف

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا ولیمہ 13 اپریل کو کراچی میں ہوگا۔ رئوف صدیقی اگست 2013 میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔اس سے قبل وہ 2002 سے 2013 کے دوران بھی رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ اس دوران وہ سندھ کابینہ کے رکن بھی رہے۔واضح رہے کہ رہنما ایم کیو ایم رئوف صدیقی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں، رئوف صدیقی ایم کیو ایم کے دونوں گروپ کے درمیان ثالثی کا بھی کردار ادا کررہے ہیں۔


ای پیپر