ٹرمپ صدر بن سکتے تو میں کیوں نہیں ؟ ڈیوین جانسن
06 اپریل 2018 (10:53) 2018-04-06

نیویارک :معروف ہالی ووڈ اداکار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار ڈیوین جانسن نے بالآخر2020میں اْن کے صدارتی امیدواربننے سے متعلق افواہوں پر اپنی زبان کھول دی ۔

ایک انٹرویو میں ڈیوین جانسن ’دی راک‘ کا کہنا تھا کہ 2020میں صدارتی امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کی افواہوں کے حوالے سے عوام بہت خوش اور پرجوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کی افواہوں پر عوام کے جوش سے ایک مثبت جواب مل رہاہے اور یہ چیز میرے لیے بہت اہم ہے، اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ لوگ اپنی موجودہ صدر سے خوش نہیں ہیں۔یہ ایک ایسی مہارت ہے جس میں سالوں کے تجربے کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے وہ مقامی، ریاستی یا پھر قومی سطح پرہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے میرا ملک اور یہ صدر کا عہدہ نہایت قابل احترام ہیں، جبکہ اس کے بارے میں کسی الجھن کا شکار نہیں ،ہاں اگر ڈونلڈ ٹرمپ یہ کرسکتے ہیں ، تو میں بھی یہ کرسی حاصل کرسکتا ہوں۔ ٹرمپ کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے کچھ ایسے غیر معمولی سچ سامنے آئے ، جس سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد جو کچھ کیا، اس کے بعد سے عوام نے یہ سوچ لیا ہے کہ کوئی بھی امریکی صدر بن سکتا ہے۔ہم ان لوگوں کو واپس لائے ہیں،جن کے پاس امریکی تاریخ ، سیاست اور تجربے سے متعلق معلومات ہیں اورانہیں معلوم ہے کہ قوانین کیسے بنائے جاتے ہیں۔


ای پیپر