نواز شریف نے واپسی سے متعلق بڑی خبر دیدی 
05 ستمبر 2020 (23:09) 2020-09-05

لندن : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے علاج ادھورا چھوڑ کر واپسی کیلئے رضا مندی ظاہر کردی، پارٹی اجلاس میں سینئر رہنماؤں نے نوازشریف کوپاکستان آنے سے روک دیا،سینئر رہنماؤں نے کہا کہ آپ مکمل صحتیاب ہونے تک واپس نہ آئیں۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف کی رہائش گاہ پر پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے کہ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا نوازشریف کی صحت ، علاج اور وطن واپسی سے متعلق تھا، اجلاس میں بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپس آنے کیلئے تیار ہیں، نوازشریف اپنا علاج ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔


ای پیپر