ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا ٹرمپ سے متعلق اہم انکشاف
05 ستمبر 2020 (18:16) 2020-09-05

کیلی فورنیا : ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے جینیفر اینسٹن نے امریکا میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا حق استعمال کرنے سے پہلے کچھ حقائق پر غور کریں۔

انہوں نے امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہے، اداکارہ کے مطابق ٹرمپ کی انتظامیہ کے متنازع اقدامات سے امریکی شہریوں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔


ای پیپر