شیخ رشید نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق بڑی خبردیدی 
05 ستمبر 2020 (16:44) 2020-09-05

لاہور :وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اپوزیشن کو خطرات کا سامنا ہے، حکومت کو نہیں۔

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف 10 ستمبر تک آجائیں گے تو ان کی سیاست میں بہتری آ سکتی ہے، شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ نواز شریف کے لیے سہولتیں فراہم کیں، مریم نواز جب مایوس ہو گئیں تو انہوں نے پتھراؤ کروایا،وزیرِ ریلوے کا کہنا ہے کہ پتھراؤ والی پارٹی، بات چیت کرنے والی پارٹی کے ساتھ نہیں ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون استعفے نہیں دیں گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن دھرنوں کی سیاست نہیں کر سکتی، جلسہ، جلوس کھیل سکتی ہے، اپوزیشن جس طرح کا رویہ رکھے گی اسی زبان میں جواب دیں گے۔


ای پیپر