سرحدی تنازع، چین بھارت جنگ میں بڑا بریک تھرو 
05 ستمبر 2020 (16:10) 2020-09-05

واشنگٹن : چین اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی تنازع کو حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات ہوگئی ۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے وزیرِ دفاع وئے فینگ اور بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ کی یہ ملاقات روس کےدارالحکومت ماسکو میں گزشتہ روز ہوئی۔

چین اور بھارت کے وزرائے دفاع نے ماسکو میں ہونے والے ایس سی او اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقات کی ہے،ماسکو میں 10 ستمبر کو ہونے والے ایس سی او اجلاس کے دوران بھارت اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔

چین بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک میں یہ پہلااعلیٰ سطح کا رابطہ ہے۔


ای پیپر