بنگلہ دیش مسجد میں دھماکہ ,16 نمازی شہید
05 ستمبر 2020 (16:05) 2020-09-05

ڈھاکہ :بنگلا دیش کی مسجد میں گزشتہ شب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 16 نمازی جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب واقع ضلع نارائن گنج کی مسجد میں گزشتہ شب گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے،بنگلا دیشی حکام کے مطابق مسجد میں گزشتہ رات ہوا دھماکا ممکنہ طور پر قریبی موجود زیرِ زمین گیس پائپ لائن میں لیکیج کے باعث ہوا ہے۔

گیس لیک ہو کر مسجد میں بھر گئی، اس وقت مسجد کی کھڑکیاں بند تھیں، ایئر کنڈیشنرز چلنے کے دوران چنگاری سے تمام 6 ایئر کنڈیشنرز پھٹ گئے۔


ای پیپر