دوہری شہریت سے متعلق زلفی بخاری نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا
05 ستمبر 2020 (16:02) 2020-09-05

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جب بھی الیکشن لڑا پاکستانی پاسپورٹ پرلڑوں گا۔

دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا معاملے پر نون لیگی رہنما احسن اقبال کے ٹوئٹ پر معاون خصوصی ذلفی بخاری نے  جوابی ردعمل دے دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ احسن اقبال آپ کو خوفزدہ اور گھبرانے کی ضرورت نہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق میری خاطر نہیں دیا گیا۔


ای پیپر