مودی اپنا اقدام واپس لے بھی لے ہماری جنگ جاری رہے گی :حریت رہنما
کیپشن:   Image Source : Twitter
05 ستمبر 2019 (17:36) 2019-09-05

جمو ں کشمیر : حریت رہنما نے بھارت کیخلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا مودی اپنا گھناﺅنا اقدام واپس لینے کا اعلان کر بھی دے ہماری جنگ جاری ہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق نہتے کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے حریت رہنما غلام محمد صفی نے مقبوضہ کشمیر میںکرفیو کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس کیلئے عملی اقدام کرے ،مقبوضہ کشمیر میں امداد پہنچانے کیلئے عالمی اداروں کو متوجہ کریں .

حریت رہنما غلام محمد صفی نے اعلان کیا کہ حق خود ارادیت تک ہماری جنگ جا ری رہے گی ،بات چیت کا وقت گزر گیا ،اب حق خود ارادیت کے طریقہ کار پر بات ہونی چاہیے ۔


ای پیپر