فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

آرمی چیف سے سعودی و امارتی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
05 ستمبر 2019 (14:29) 2019-09-05

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی ہے۔

آرمی نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ سٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔

سعودی اور امارتی وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا ہے۔


ای پیپر