فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکی وزیر خارجہ نے افغان امن معاہدے کی مخالف کردی
05 ستمبر 2019 (12:35) 2019-09-05

نیویارک: امریکی وزیر خارجہ نے افغان امن معاہدے کی مخالف کردی، مائیک پومپیو نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے پر دستخط کرنا طالبان کو اصل سیاسی قوت کے طور پر تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ البتہ صدر ٹرمپ اور فریقن رضا مند ہوئے تو دستخط کر دوں گا۔ انہوں نے دستخط کرنے کو خطرہ مول لینے کے مترادف قرار دیا۔

اُدھر افغان صدر اشرف غنی نے طالبان امن معاہدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا معاہدے کے حوالے سے امریکی حکام سے وضاحت چاہتے ہیں، تاکہ ممکنہ منفی اثرات سے لاحق خطرات کا تجزیہ کرسکیں۔

اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ 135 دن کے اندر افغانستان سے 5 فوجی اڈوں سے امریکی فوج کو واپس بلایا جائے گا۔


ای پیپر