Source : Yahoo

ایشیا کپ سے باہر کیے جانے پر حفیظ نے انتہائی قدم اُٹھا لیا
05 ستمبر 2018 (23:33) 2018-09-05

لاہور:محمد حفیظ نے ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم سے باہر کیے جانے پر بورڈ سربراہ کو شکایتی خط لکھ دیا۔ ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم سے باہر کیے جانے پر محمد حفیظ نے بورڈ سربراہ احسان مانی کو شکایتی خط لکھ دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی اچھی کارکردگی کے باوجود جان بوجھ کر نظر انداز کررہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے نام خط میں محمد حفیظ نے موقف اپنایا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ اس طرح کا رویہ ایک سینئر کرکٹر کے ساتھ کیوں رکھا جارہاہے، اگر نہیں کھلانا تو پھر واضح طور پر بتادیا جائے تاکہ عزت کے ساتھ الگ ہوجاں۔

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کی طرف سے کرکٹر کو آئندہ سیریز میں کھلانے کی یقین دہانی نہ ہوئی تو وہ چند روز میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو لکھے گئے خط میں گلے شکوے کرنے والے محمد حفیظ کا نام ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، وہ اس بات پر ناراض ہیں کہ پہلے انہیں زمبابوے ٹور کا حصہ نہیں بنایا گیا، اب ایشیا کپ جیسے اہم ایونٹ سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔

حفیظ اس سے پہلے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے سے بی کیٹگری مین تنزلی پر بھی اپنے غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔ اب ایک بار پھر ٹیسٹ اوپنر اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر خفا ہیں۔


ای پیپر