Source : Yahoo

کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں، سونامی کا خطرہ نہیں‘ ڈائریکٹر میٹ
05 ستمبر 2018 (21:40) 2018-09-05

کراچی : ڈائریکٹرمیٹ عبدالرشید نے تیز بارش اور سونامی کے خطرے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہری خوفزدہ نہ ہوں، سونامی کاخطرہ نہیں، ی ایم سی نے غلط وارننگ لیٹر جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ سونامی الرٹ نے ہلچل مچادی ، محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہری خوفزدہ نہ ہوں، سونامی کاخطرہ نہیں، ڈی ایم سی نے غلط وارننگ لیٹر جاری کیا۔

ڈائریکٹر میٹ کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے سونامی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی نہیں کی، ماہ ستمبر میں سندھ میں بارش تو کیا بونداباندی کا بھی امکان نہیں۔


ای پیپر