Source : Yahoo

شناختی کارڈ دکھائیں اور گورنر ہاوس میں موج اڑائیں
05 ستمبر 2018 (19:21) 2018-09-05

کراچی:گورنرہاوس سندھ میں وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل وزراسے حلف لیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاوس کو عوامی تفریح کا مرکز بنانے کا اعلان کر دیا۔عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عوام کے لیے گیٹ نمبرون کھولا جائے گا۔ گورنر ہاوس کو 7ستمبر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گورنر ہاوس آ سکتے ہیں اور شناختی کارڈ دکھا کر گورنر ہاو¿س میں داخل ہو سکتے ہیں۔طلباء اور فیملیز گورنر ہاوس میں آ سکیں گے۔عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ طلباء اور سیاح کو ”گائیڈ“ گورنر ہاوس میں گھمائیں گے۔واضح رہے گورنرہاو¿س سندھ کے سبزہ زار پر منعقدہ سادہ و پروقار تقریب حلف برداری میں عمران اسماعیل نے صوبہ کے 33 ویں گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ان سے حلف لیا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ اعظم سلیمان خان نے انجام دئیے۔ تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی،صوبائی وزرا،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا،مئیر کراچی وسیم اختر ،ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل محمد سعید ،اراکین سینٹ ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،صوبائی سیکر یٹریز،آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی ،مختلف ممالک کے قونصل جنرلزمختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سمیت عمائدین شہر نے بھی شرکت کی۔

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ صوبے کا گورنرہوں، مخصوص شہر کا نہیں، کوشش کروں گا کہ سب کوساتھ لے کرچلوں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنا میری اولین ترجیح ہے، صوبائی اورفیڈرل حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی نمائندہ جماعتوں کوبھرپورتعاون کا یقین دلاتا ہوں، عمران خان کے وڑن کے مطابق عام شہری کی طرح زندگی گزاروں گا۔ اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا کہ امید ہے عمران اسماعیل سندھ کے مسائل کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔


ای پیپر