Source : Yahoo

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم کی عالیشان گاڑیاں عوام کی پہنچ میں
05 ستمبر 2018 (18:54) 2018-09-05

اسلام آباد :وزیر اعظم ہاوس میں اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم کے زیر استعمال رہنے والی لگڑری گاڑیاں عوام کی دسترس میں ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی گاڑیوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے ان آفیشل پیج سے شئیر کیا گیا جس میں گاڑیوں کا انٹیرئیر اور ان کی لگڑری سیٹنگ بھی دکھائی گئی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاوس کی اضافی گاڑیاں فوری نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت مجموعی طور پر33 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار 31 اگست کو جاری کیا گیا۔

ان گاڑیوں میں 8 جدید لگڑری بی ایم ڈبلیو،4 جدید مرسیڈیز بینز بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا۔ نیلامی کے لیے پیش گاڑیوں میں 8 جدید لگڑری بی ایم ڈبلیو گاڑیاں شامل ہیں، اس کے علاوہ ان گاڑیوں میں 4 جدید مرسیڈیز بینز،16 ٹویوٹا کرولا گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ مزید برآں گاڑیوں میں ایک ہنڈا،3 سوزوکی اور1ایچ ٹی وی گاڑی کی بھی نیلامی ہوگی۔وزیراعظم ہاو¿س کی جدید گاڑیوں کی نیلامی کا رواں ماہ شروع ہو جائے گا۔ گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔


ای پیپر