فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیراعظم کو گیس کی قیمتوں میں 180 فیصد اضافے کی تجویز
05 ستمبر 2018 (14:41) 2018-09-05

اسلام آباد: وزارت پٹرولیم نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے گیس قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دیدیا۔

وزارت پٹرولیم نے وزیراعظم کو گیس کی قیمتوں میں 180 فیصد کے ریکارڈ اضافے کی تجویز دی ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ سابقہ حکومت نے 4 سال تک گیس کی قیمتوں میں اضافہ روکے رکھا، اگر اب بھی گیس کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارت پیٹرولیم کی تجویز پر انہیں گیس کی قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا کہہ دیا ہے۔


ای پیپر