فوٹوبشکریہ فیس بک

غیر ملکی تاجر کا وزیراعظم عمران خان کو نیا ہیلی کاپٹر تحفے میں دینے کا اعلان
05 ستمبر 2018 (11:36) 2018-09-05

اسلام آباد : کینیڈین نژاد پاکستانی تاجر نے پاکستانی میڈیا پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا معاملہ دیکھ کر وزیراعظم پاکستان کو ہیلی کاپٹر تحفہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خالد ملک نامی شہری نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو ہیلی کاپٹر تحفے میں دیں گے ، میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، یہ جو گزشتہ دو تین ہفتوں سے پاکستانی میڈیا میں جو تنقید چل رہی ہے اسے سن کر اوورسیز پاکستانیوں کو بہت افسوس ہوتا ہے، میں کینڈا میں تقریباً 17 سال سے ہوں اور یہاں میرا اپنا کاروبار ہے۔

خالد ملک کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ ہیلی کاپٹر ، فیول اور اس کی مرمت کا ہے تو اسے ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنے وزیراعظم کو یہ چیز تحفے میں دینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا آفس جیسے ہی ہم سے رابطہ کرے گا اور وزیراعظم کی سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے جو بھی ہیلی کاپٹر بہترین ہو گا وہ انہیں ایک مہینے کے اندر پاکستان بھجوا دیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر