فوٹوبشکریہ فیس بک

جاپان میں 25 سال کے عرصے میں آنے والے سب سے شدید طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک
05 ستمبر 2018 (11:05) 2018-09-05

ٹوکیو: جاپان میں 25 سال کے عرصے میں آنے والے سب سے شدید طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے، طوفان سے ملک کا جنوبی حصہ بری طرح متاثر ہوا۔

انتہائی تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں سڑکوں پر موجود گاڑیاں الٹ گئیں۔ طوفان کے نتیجے میں چلنے والی ہوا کی شدت 216 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔

شدید طوفان کے باعث 10 لاکھ سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور 12 لاکھ لوگوں کو نقل مکانی کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی۔


ای پیپر