فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں: مائیک پومپیو
05 ستمبر 2018 (09:35) 2018-09-05

نیویارک: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور جنرل جوزف ڈنفورڈ آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

مائیک پومپیو ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملیں گے، وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے۔ افغان مسائل کے حل میں پاکستان ہماری مدد کرے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں۔ پاک امریکا تعلقات میں کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ ' پاکستان کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ انہیں رقم نہیں ملے گی اور رقم نہ دینے کی وجہ بھی بتادی گئی تھی۔ ہم نے وہ پیشرفت نہیں دیکھی جو پاکستان سے دیکھنا چاہتے تھے۔


ای پیپر