اداروں نے اصولی فیصلہ کیا ہے سیاست میں مداخلت نہیں کرینگے :شاہ محمود قریشی 
05 اکتوبر 2020 (22:51) 2020-10-05

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا ،اداروں نے بھی اصو لی فیصلہ کیا ہے کہ سیاست میں مداخلت نہیں کرینگے ،اداروں نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا سول حکومت سے سول حکومت کو منتقلی بہتری کی طرف قدم ہے ،اداروں نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے،انہوں نے کہا میں غیر مصدقہ اطلاعات پر بیان بازی کا عادی نہیں ہوں ،اس وقت جتنے بھی کیسوں میں پیشیاں ہو رہی ہیں اس میں کوئی بھی ایسا کیس نہیں جو پی ٹی آئی حکومت نے بنا یا ہو ،دیگر لوگوں پر بھی انکوائریاں چل رہی ہیں ،وہ جاتے ہیں اور اپنی صفائیاں پیش کرتے ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا وزیر اعظم کو نواز شریف کی جو صورتحال بتائی گئی تھی اس کی بنیاد پر انہوں نے فیصلہ کیا ،وزیر خارجہ نے کہا میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اس وقت نواز شریف کی طبیعت خراب نہیں تھی ،یقینا ہو گی ،حکومت کے سامنے جو اس وقت چیزیں رکھی گئیں اس کی بنیاد پر انہیں جانے دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ،کیا اب نوازشریف کا اخلاقی فرض نہیں کہ وہ اپنے علاج کی صورتحال سے عدالت کو آگاہ کریں ،کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے نواز شریف کو مکمل تعاون کرنا چاہیے ۔


ای پیپر