محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی سنا دی 
05 اکتوبر 2020 (17:37) 2020-10-05

لاہور : محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے آغاز میں موسم خشک اور گر م رہنے کی اطلاعات ہیں جبکہ اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں بارش برسانے والا کمزور سسٹم پنجاب میں داخل ہونے کا واضح امکان موجود ہے ۔

اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ہلکی بارشوں سے موسم قدرے تبدیل ہو جائے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق ان دنوں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے نومبر اور دسمبرمیں سموگ کی پیشگوئی بھی کر دی ہے ، پریس ریلیز کے مطابق اگلے 3ماہ میں بارشیں کم ہونگی، درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگا،میدانی علاقوں میں سموگ کا راج رہے گا،شہری علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح زیادہ رہے گی جس سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔


ای پیپر