منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف عدالت میں پیش،کیس کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی
05 اکتوبر 2020 (11:33) 2020-10-05

لاہور: شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس  میں شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا جبکہ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب  میاں شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جاتی کیس میں جج احتساب عدالت  جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے شہبازشریف کو کمرہ عدالت میں اپنے وکلا سے مشاورت کرنے اور بیٹھے کی اجازت دیدی۔

شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ جب جیل میں نماز پڑھتا ہوں تو کرسی سے مدد لیتا ہوں، ٹیبل نہیں دی گئی ، کھانا زمین پر رکھ کر کھاتا ہوں،صحت کونقصان پہنچانےکیلئےجان بوجھ کرایسےکیاجا رہا ہے۔جس  کے بعد شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ ان چیزوں کو دیکھیں۔


ای پیپر