پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 4 مریض زندگی کی بازی ہار گئے
05 اکتوبر 2020 (09:06) 2020-10-05

اسلام آباد: پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 4 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار، 517 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں،گزشتہ روز ملک بھر میں 29ہزار 565کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، 644 افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد پاکستان میں متاثرین کی تعداد 3لاکھ 15ہزار 260 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8ہزار 907ہے،جن میں سے 88مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،جبکہ2لاکھ 99ہزار 836مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر