مقبوضہ کشمیر میں 2ہزار 700اجتماعی قبروں کا انکشاف
05 اکتوبر 2019 (14:29) 2019-10-05

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کھدائی کے دوران2ہزار 700اجتماعی قبروں کا انکشاف ہواہے۔

انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کورٹ کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں شمال میں 55دیہات میں کھدائی کے دوران2ہزار 700اجتماعی قبروں کا انکشاف ہواہے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں۔ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق گوتریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 60روز گزر گئے ہیں اور مقبوضہ وادی میں اسی لاکھ لوگ قید ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا موقف تبدیل نہیں ہوا


ای پیپر